پمز اسپتال انتظامیہ نے پیشگی اطلاع اور میڈیکل بورڈ کی تشکیل کے بغیر سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا طبی معائنہ کرنے سے انکار کردیا۔
پولیس شیخ رشید کو لے کر پمز اسپتال پہنچی جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جانا تھا۔
اسپتال ذرائع نے کہا کہ شیخ رشید کے طبی معائنے کیلئے پیشگی اطلاع نہیں دی گئی تھی، بغیر اطلاع اور بورڈ کی تشکیل کے طبی معائنہ نہیں ہوسکتا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شیخ رشید کا طبی معائنہ پیر کو پمز میں کروایا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو اڈیالہ جیل منتقل کر دیا گیا۔
جیل ذرائع کے مطابق شیخ رشید کا جیل اسپتال میں ابتدائی طبی معائنہ کیا گیا۔
Comments are closed.