جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پمز اسپتال میں کورونا کے مریضوں کیلئے بیڈ کم پڑنے لگے

اسلام آباد کے پمز اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے بیڈ کم پڑنے لگے جس کے بعد حکام نے مزید 40 بیڈز کے اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔

پمز حکام کے مطابق اضافے کے بعد پمز اسپتال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لیے مختص بیڈز کی تعداد 200 ہوجائے گی۔

اسپتال انتظامیہ نے بتایا کہ اس وقت پمز اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ 139 مریض زیرِ علاج ہیں جبکہ 16 سے 21 مریض وینٹی لیٹر پر  موجود ہیں۔

پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) اسپتال میں کورونا وائرس سے متاثرہ نومولود کا کیس سامنے آیا ہے۔

پمز حکام نے بتایا کہ پمز اسپتال میں 7 روز اور 3 ماہ کی عمر کے 2 بچے بھی آکسیجن پر ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ لہر میں پمز اسپتال میِں کمسن بچوں میں کورونا وائرس کی تشخیص کے بعد وارڈ قائم کیا گیا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.