پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے اہم میچ میں شاندار بیٹنگ کے بعد پلیئر آف دی میچ ایوارڈ وصول کیا تاہم سابق کپتان وسیم اکرم نے ان پر تنقید کی ہے۔
پاکستان اور ہانگ کانگ کے میچ کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے وسیم اکرم نے کہا کہ رضوان کا ناٹ آؤٹ جانا میرے نزدیک درست نہیں، ٹھیک ہے اگر آپ تھکے ہوئے ہیں تو کچھ باؤنڈریز لگانے کی کوشش کریں، آؤٹ ہوجائیں، آپ کے پاس لائن اپ میں آصف، افتخار، نواز اور شاداب ہیں۔
وسیم اکرم کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی بیٹنگ آٹھویں نویں نمبر تک ہے۔ اس فارمیٹ میں 57 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ جانے کا کیا فائدہ، معاف کیجئے گا مجھے یہ پسند نہیں آیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ایشیا کپ ٹی 20 کے چھٹے گروپ میچ میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو باآسانی 155 رنز سے شکست دے کر سپر فور مرحلے میں جگہ بنالی۔
اس میچ میں محمد رضوان نے 57 گیندوں پر 78 رنز بنائے اور پلیئر آف دی میچ قرار پائے تھے۔
Comments are closed.