جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پلان کے مطابق کھیلے اور کامیاب رہے، بابر اعظم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ وہ پلان کے مطابق کھیلے اور کامیاب رہے ، جیتنے پر اللہ کا شکر اداکرتے ہیں۔

میچ کے بعد بات کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ نعمان علی، یاسر شاہ، فواد عالم، اظہر علی سب نے ہی اچھا کھیلا ہے۔

بابر اعظم کاکہنا تھا کہ کسی بھی میچ کوجیتنے کےلئے پارٹنر شپ ضروری ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم کپتانی کے ڈیبیو ٹیسٹ میں فتح حاصل کرنے والے نویں کپتان بنے ہیں، ان سے قبل یہ اعزاز پاکستان کے فضل محمود، مشتاق محمد،جاوید میانداد، وقار یونس، سلیم ملک، رمیز راجہ، محمد یوسف اور سلمان بٹ حاصل کر چکے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.