بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پلان پر ٹھیک طرح عمل درآمد نہیں کرپائے، شاداب خان

اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ ہم پلان پر ٹھیک طرح عمل درآمد نہیں کرپائے۔

پشاور زلمی کے ہاتھوں شکست کے بعد شاداب خان کا کہنا تھا کہ بیٹنگ میں غلطیاں کررہے ہیں اور غلطیوں سے سیکھ نہیں رہے۔

انھوں نے کہا کہ کوشش کریں گے کہ اگلے میچز میں غلطیوں کو نہ دہرائیں۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں پشاور زلمی نے اسلام آباد یونائیٹڈ کو 118 رنز پر آل آؤٹ کردیا اور 119 رنز کا ہدف 18ویں اوور میں حاصل کرلیا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم پلان پر ٹھیک طرح عمل درآمد نہیں کرپائے، اگر لمبی شراکت ملتی تو نتیجہ مختلف ہوسکتا تھا۔

کپتان اسلام آباد یونائیٹڈ کا کہنا تھا کہ ردھم بحال ہورہا ہے، کوشش کروں گا کہ اگلے میچز میں بطور آل راؤنڈر پرفارم کروں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم 20 اوورز پورا کھیلنے کی کوشش کریں گے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.