ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے استدعا کی ہے کہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیر تیمور سلیم جھگڑا کے گرفتاری پر حکم امتناع کو ختم کیا جائے۔
پشاور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ جنرل آفس نے تیمور سلیم جھگڑا کیس کی جلد سماعت کےلیے درخواست دائر کردی۔
درخواست میں کہا گیا کہ تیمور سلیم جھگڑا کو عدالت نے حکم امتناع جاری کیا، جو ختم کیا جائے۔
دوسری طرف ڈپٹی پراسیکیوٹر نیب نے بھی حکم امتناع ختم کرکے کیس کی جلد سماعت کےلیے استدعا کی ہے۔
اس پر جسٹس اعجاز خان نے کہا کہ ڈویژن بینچ کے حکم امتناع کا فیصلہ سنگل بینچ کیسے ختم کرسکتا ہے؟ 9 جنوری کو کیس پہلے ہی سماعت کےلیے مقرر ہے۔
جسٹس اعجاز خان نے مزید کہا کہ آپ لوگوں کو کیا جلدی ہے، 9 جنوری کو ڈویژن بینچ کیس کو سنے گا۔
Comments are closed.