جمعہ9؍ شوال المکرم 1442ھ21؍مئی 2021ء

پشاور کے شہری رمضان میں مردہ مرغیاں کھانے سے بچ گئے

خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے کارروائی کر کے صوبائی دارالخلافہ پشاور کے شہریوں کو رمضان المبارک میں مردہ مرغیاں کھانے سے بچا لیا، گاڑی سے 1000 سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر لیں۔

سرگودھا…مردہ مرغیاں فروخت کرنے والے 10افراد…

خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے اطلاع ملنے پر چھاپہ مار کر پشاور کے باچا خان چوک سے ایک گاڑی سے ایک ہزار سے زائد مردہ مرغیاں برآمد کر لیں اور ڈرائیور کو گرفتار کر لیا۔

خیبر پختون خوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی کے مطابق مذکورہ پکڑی گئی مردہ مرغیوں کو فروخت کے لیے مارکیٹ میں سپلائی کیا جا رہا تھا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.