بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پشاور: ڈاکٹر الیاس سعیدی کورونا وائرس سے انتقال کرگئے

پشاور میں کورونا وائرس سے پروفیسر ڈاکٹر الیاس سعیدی انتقال کرگئے۔

صوبائی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن (پی ڈی اے) کے مطابق خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والے ڈاکٹروں کی تعداد 57 ہوگئی ہے۔

پی ڈی اے کے مطابق ڈاکٹر الیاس سعیدی لیڈی ریڈنگ اسپتال سے پروفیسر آف میڈیسن کی حیثیت سے ریٹائر ہوئے تھے۔

مرحوم ڈاکٹر گزشتہ 2 ہفتے سے لیڈی ریڈنگ اسپتال میں وینٹی لیٹر پر تھے، تاہم آج وہ کورونا وائرس کے باعث انتقال کرگئے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.