جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پشاور سے ڈیڑھ کلو آئس ہیروئن دوحہ اسمگل کرنے کی کوشش ناکام

ایئر پورٹ سیکیورٹی فورس نے پشاور سے ڈیڑھ کلو گرام ہیروئن دوحہ بذریعہ جہاز اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر مسافر کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق اے ایس ایف کے عملے نے مسافر نوید خان کے سامان کو اسکریننگ کے دوران مشکوک قرار دیا تھا۔

سامان کی تلاشی پر عملے نے آئس ہیروئن کو بیگ کے خفیہ خانوں سے برآمد کر لیا، اے ایس ایف کے عملے نے 1.59 کلو گرام آئس ہیروئن برآمد کر کے اسمگلنگ کی کوششں ناکام بنا دی۔

ترجمان اے ایس ایف کے مطابق ملزم کو ابتدائی تفتیش کے بعد برآمد شدہ منشیات سمیت قانونی کارروائی کے لیے اے این ایف حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.