پشاور کے تھانوں میں کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد سے متعلق ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔
سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ سائلین تھانوں میں داخل ہونے سے قبل ہاتھ دھوئیں گے۔
انھوں نے کہا کہ کسی شہری کو بغیر ماسک تھانے کے اندر نہیں جانے دیا جائے گا۔
ان کا کہنا تھا کہ پولیس عملہ بھی کورونا ایس او پیز کی پابندی کرے گا۔
سی سی پی او کے مطابق تھانوں کے مین گیٹ پر واش بیسن پر صابن فراہم کیے جائیں گے۔
شہر بھر کے تھانوں میں سماجی فاصلے قائم رکھنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
سی سی پی او کا کہنا تھا کہ ڈیوٹی روسٹر بدلتے وقت پولیس اہلکار ایک جگہ جمع نہ ہوں۔
انھوں نے ہدایت کی کہ تھانوں میں ہاتھ ملانے یا گلے ملنے سے روکنے کے لیے بورڈ آویزاں کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Comments are closed.