خیبر پختونخوا کی تحصیل کونسل متھرا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار نے میدان مار لیا۔
تحصیل کونسل متھرا کے ضمنی بلدیاتی انتخابات کے تمام 155 پولنگ اسٹیشن کا غیرسرکای اور غیر حتمی نتیجہ آگیا۔
غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے امیدوار انعام اللّٰہ 20 ہزار 333 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔
جمعیت علما اسلام (جے یو آئی-ف) کے امیدوار رفیع اللّٰہ 13 ہزار 564 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.