پشاور کی مقامی عدالت میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف ہرجانہ کیس کی سماعت ہوئی، عمران خان کی جانب سے عدالت میں کوئی پیش نہ ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج نے سابق وزیراعظم پر 2 ہزار روپے جرمانہ عائد کردیا۔
پی ٹی آئی کی سابقہ رکن فوزیہ بی بی نے عمران خان کے خلاف 50 کروڑ روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کر رکھا ہے۔
واضح رہے کہ سینیٹ الیکشن 2018 میں ووٹ بیچنے کے الزام پر فوزیہ بی بی کی پارٹی رکنیت معطل کی گئی تھی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.