صوبہ خیبر پختونخوا کے شہر پشاور میں وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر یوٹیلٹی اسٹورز پر رمضان پیکج کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
رمضان پیکج کے تحت یوٹیلٹی اسٹورز پر اشیاء خورونوش کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا، گھی، چینی سمیت 19 اشیاء پرسبسڈی بھی دی گئی ہے۔
یوٹیلٹی اسٹورز میں کھجور فی کلو 180 سے 160روپے فی کلو میں فروخت ہو رہی ہے جبکہ آئل 20 سے 25 روپے فی لیٹر سستا کیا گیا ہے ۔
یوٹیلٹی اسٹورز میں بیسن 160 سے 140 روپے کلو، دالیں 10 روپے تک فی کلو سستی اور چائے کی فی کلو قیمت 71 روپے کم کی گئی ہے۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز میں مشروبات کی قیمتیں 33 روپے تک کم جبکہ کیچ اپ، مسالہ جات بھی 10 سے 15 روپے تک سستے کیے گئے ہیں۔
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت کے مطابق یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی پر 32 روپے اور گھی پر 120 روپے فی کلو سبسڈی دی گئی ہے۔
Comments are closed.