جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پشاور، راولپنڈی، کراچی کے اسٹیشن ایف ڈبلیو او کو دینے کے لیے تیار ہیں، اعظم سواتی

وزیر ریلوے اعظم سواتی کا کہنا ہے کہ پشاور، راولپنڈی اور کراچی کے اسٹیشن ایف ڈبلیو او کو دینے کو تیار ہیں،  پاکستان ریلویز اور ایف ڈبلیو او ساتھ کام کرکے پاکستان کو ترقی دیں گے۔ ریلوے اور ایف ڈبلیو او اب ساتھ ساتھ چلیں گے، پاکستان ریلویز کا پرنسپل پارٹنر ایف ڈبلیو ہوگا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعظم سواتی نے کہا کہ میری ٹیم اور ہمارے پارٹنر محنت کریں گے، میری ٹیم نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ہم نے وقت ضائع نہیں کرنا۔

اعظم سواتی نے کہا کہ جگہ جگہ ریلوے کی زمین پر ناجائز قبضوں کو ختم کرنا ہے، وزیراعظم کا نظریہ ہے کہ سرکاری اداروں کو آگے بڑھانا ہے، جب سرکاری ادارے ترقی کریں گے تو پاکستان کی معیشت کو بھی فروغ ملے گا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ ریلوے کی ترقی کے لیے زباںی باتیں نہیں کر رہا، بہاولنگر کے اندر ریلوے کا سامان پہنچ گیا ہے اور ان لوڈ ہورہا ہے۔

اعظم سواتی نے کہا کہ ریلوے کا مال گاڑیوں سے 30 ارب روپے منافع کا ٹارگٹ ہے، ریلوے پر عوام کا بھروسہ پیدا کرنے کا منصوبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  وزیراعظم کا نظریہ ہے کہ پاکستان ریلویز کو معاشی طور پر مضبوط کرنا ہے، کمرشل اور ٹورزم کا براہ راست تعلق پاکستان ریلویز سے ہے۔

 اعظم سواتی نے کہا کہ 26 تاریخ کو راولپنڈی میں ایک بڑا پروگرام کرنے جارہے ہیں، پاکستان کی ریلوے کی زمین کے ذریعے ہم آمدن کو زیادہ کریں گے۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ امین اسلم سے گزارش ہے کہ پھل والے درخت ریلوے کی زمین پر لگائیں، چین میں ریلوے ٹریک کے ارد گرد پھلوں کے درخت لگائے جاتے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.