پاکستان کوسٹ گارڈز نے پسنی میں کارروائی کرتے ہوئے اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کرلی، چرس پسنی کلانچ میں جھاڑیوں اور زیر زمین چھپائی گئی تھی۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائی میں ایک ہزار 488 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد ہوئی ہے، منشیات سمندر کے ذریعے بیرون ملک اسمگل ہونا تھی۔
ترجمان کوسٹ گارڈز کا کہنا ہے کہ پکڑی گئی منشیات کی بین الاقوامی مارکیٹ میں مالیت 24.83 ملین ڈالر ہے۔
کوسٹ گارڈز نے منشیات قبضے میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.