پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ کل سے کراچی میں شروع ہوگا، 8 ٹیموں پر مشتمل ایونٹ اب 7 ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔
4 سال سے زائد عرصے کے وقفے سے ہونے والے ایونٹ میں سوئی سدرن گیس کمپنی نے یقین دہانی کے باوجود شرکت سے معذرت کرلی۔
پریذیڈنٹ ٹرافی فرسٹ کلاس کرکٹ ٹورنامنٹ میں 7 ڈپارٹمنٹل ٹیمیں شرکت کر رہی ہیں۔
پی سی بی کے ڈائریکٹر ڈومسٹک ندیم خان نے جیو نیوز کو بتایا کہ ایس ایس جی سی نے 2 روز قبل اپنی ٹیم کی ایونٹ میں شرکت کی یقین دہانی کرائی تھی لیکن ایونٹ کے آغاز سے ایک روز پہلے پھر انکار کردیا۔
31 جنوری تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے تمام 22 میچز کراچی کے 3 مختلف گراؤنڈز میں کھیلے جائیں گے۔
لیگ میچز کے بعد 2 ٹاپ ٹیموں کے درمیان 27 سے 31 جنوری تک فائنل کھیلنا جائے گا، پریذیڈنٹ ٹرافی آخری مرتبہ 19-2018 میں کھیلی گئی تھی۔
Comments are closed.