ڈپارٹمنٹل ٹیموں کے فرسٹ کلاس ٹورنامنٹ پریذیڈنٹ ٹرافی کے آغاز سے 4 روز پہلے سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) ٹورنامنٹ سے دستبردار ہو گئی۔
ڈپارٹمنٹ کرکٹ کی بحالی کے بعد آٹھ ڈپارٹمنٹل ٹیموں پر مشتمل پریزیڈنٹ ٹرافی 16 دسمبر سے شروع ہونا تھی، ڈراز میں ایس این جی پی ایل، ایس ایس جی سی، واپڈا، کے آر ایل، پی ٹی وی، ایچ ای سی، اسٹیٹ بینک اور غنی گلاس کی ٹیمیں شامل ہیں۔
ایونٹ سے چار روز قبل ایس ایس جی سی نے ایونٹ سے دستبراری کا فیصلہ کیا ہے، پی سی بی کو آگاہ کردیا۔
ذرائع کے مطابق ایس ایس جی سی کی ایونٹ کی تیاری پوری تھی لیکن ادارے کے اعلیٰ حکام نے آخری لمحات میں ٹیم کو ایونٹ کےلیےاجازت دینے سے انکار کردیا۔
ذرائع کے مطابق ٹورنامنٹ کے نئے ڈراز کا اعلان جلد کیا جائے گا۔
اس سے قبل نیشنل بینک، کے پی ٹی اور پورٹ قاسم بھی ٹورنامنٹ میں شرکت سے معذرت کرچکے ہیں۔
Comments are closed.