ہفتہ 22؍شوال المکرم 1444ھ13؍مئی 2023ء

پریانکا گاندھی کرناٹک میں فتح پر عوام کی شکرگزار

بھارتی ریاست کرناٹک کے انتخابات میں کانگریس نے حکمراں جماعت بی جے پی پر برتری حاصل کر لی۔ کانگریس کی سیکریٹری جنرل پریانکا گاندھی کا کہنا ہے کہ کرناٹک کی فتح بھارت کو متحد کرنے والی سیاست کی فتح ہے۔

نریندر مودی نے امید ظاہر کی کہ کانگریس کرناٹک کے لوگوں کی امیدوں پر پورا اترے گی۔

ایک بیان میں پریانکا گاندھی کا کہنا تھا کہ ریاستی اسمبلی میں تاریخی مینڈیٹ دینے پر کرناٹک کے لوگوں کے شکرگزار ہیں، یہ فتح کرناٹک کے لوگوں کے مسائل اور ریاست کی ترقی کو ترجیح دینے کی جیت ہے۔ یہ بھارت کو متحد کرنے کی سیاست کی جیت ہے۔

بھارتی الیکشن کمیشن کے مطابق کرناٹک ریاستی اسمبلی کے انتخابات میں کانگریس کو 136 نشستوں کے ساتھ واضح برتری حاصل ہے جبکہ بی جے پی کو اب تک 65 نشستیں ملی ہیں، تیسری نمایاں جماعت جنتادل کو 20 نشستوں پر فتح ملی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.