سری لنکن شہری پریانتھا کمارا قتل کیس کی گوجرانوالہ میں انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت ہوئی ، پولیس نے عدالت میں پیش کیے گئے 79 ملزمان کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیدیا ۔
پولیس کے مطابق سیالکوٹ میں قتل ہونیوالے پریانتھا کمارا قتل کیس میں 85 ملزمان جسمانی ریمانڈ پر تھے جن میں سے 7 ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوایا گیا ہے جبکہ مقدمےمیں ایک نئے ملزم کو بھی گرفتار کیا گیا ہے ۔
آج پہلے سے جسمانی ریمانڈ پر پولیس تحویل میں موجود 78 اور ایک نئے گرفتار ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا ۔
عدالت نے پولیس کی مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا منظور کرتے ہوئے تمام ملزمان کا جسمانی ریمانڈ دیدیا ، ملزمان کو 31 جنوری کو دوبارہ گوجرانوالہ انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔
Comments are closed.