جمعرات 8؍ شوال المکرم 1442ھ20؍مئی 2021ء

پرویز رشید کا کاغذات مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج

مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید نے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جانے کا اقدام چیلنج کر دیا، انہوں نے ہائیکورٹ کے الیکشن ٹربیونل میں اپیل دائر کر دی۔

نون لیگی رہنما پرویز رشید نے ایڈووکیٹ اعظم نذیر تارڑ کی وساطت سے درخواست دائر کی جس میں الیکشن کمیشن اور ریٹرنگ آفیسر کو فریق بنایا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ریٹرنگ آفیسر نے غیر قانونی طور پر کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں۔

پرویز رشید کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ 95 لاکھ کی رقم جمع کروانے کے لیے تیار ہیں مگر رقم جمع نہیں کی گئی،ان کا موقف ہے کہ پنجاب ہاؤس سے رقم کا مطالبہ کیا گیا مگربینک کی معلومات نہیں دی گئی۔

سینیٹ امیدواروں کے کاغذات کی جانچ پڑتال کا سلسلہ جاری ہے جس میں مسلم لیگ نون کے رہنما پرویز رشید کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے ہیں۔

درخواست گزار پرویز رشید کا موقف ہے کہ پنجاب ہاؤس سے ڈیمانڈ کی گئی رقم کے چیک بھی تیار کیے گئے۔

نون لیگی رہنما نے درخواست میں کہا ہے کہ اعتراض دور کرنے لیے تگ و دو کی لیکن اعتراض دور نہیں کیے گئے،الیکشن کمیشن کے اعتراض پر میں رقم جمع کرانے کے لیے تیار ہوں۔

پرویز رشید نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے برعکس کاغذات نامزدگی مسترد کیے ہیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ الیکشن ٹریبونل ریٹرنگ آفیسر کا کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کا اقدام کالعدم قرار دے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.