وزیر دفاع پرویز خٹک کے بیٹے اسحٰق خٹک نے نوشہرہ کے بلدیاتی انتخابات میں کامیابی حاصل کی تھی، اب اس حلقے کے حتمی نتائج ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر نے روک دیے ہیں۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر میر رضا کا کہنا ہے کہ تحصیل نوشہرہ اور جہانگیرہ کے بلدیاتی الیکشن کے حتمی نتائج روک دیے گئے۔
میر رضا کا کہنا ہے کہ تحصیل نوشہرہ کے پہاڑی کٹی خیل میں خواتین کے ایک بوتھ پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔
ڈی آر او کا کہنا ہے کہ جہانگیرہ کے میرہ مصری بانڈہ مانیری کورونہ میں خواتین کے پولنگ اسٹیشن پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔
ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کا کہنا ہے کہ ان اسٹیشنز پر پولنگ کے دن حملہ آوروں نے ووٹ ضائع کرکے جلادیے تھے۔
تحصیل نوشہرہ میں پی ٹی آئی کے اسحٰق خٹک اور جہانگیرہ میں کامران رازق کامیاب ہوئے تھے۔
Comments are closed.