daty hookup office hookup edf8329we hookup Millerton dailydot hookup app

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز اور مونس الہٰی کی عمران خان کیخلاف پرچہ کٹنے کی مذمت

اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی اورمونس الہٰی نے عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنے کی مذمت کی۔

چوہدری پرویز الہٰی کا کہنا ہے کہ مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے واقعے سے عمران خان کا کیا تعلق ہے، فسطائی حکومت کا عمران خان کے خلاف ایف آئی آر درج کرنا نہایت ہی بھونڈی حرکت ہے۔

انہوں نے کہا کہ شریفوں نے نہ تاریخ سے سبق سیکھا نہ ہی اپنی حرکتوں سے باز آئے، واقعے کی رات عمران خان اور ان کے کارکن شب دعا میں مصروف تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اقوام متحدہ میں اسلامو فوبیا کے خلاف قرارداد منظور کرائی، یہ وہ اعزاز ہے جس کی توفیق عمران خان جیسے سچے عاشق رسولﷺ ہی کو نصیب ہو سکتی ہے۔

مونس الہٰی کا کہنا ہے کہ انتقامی سیاست کو شریف برادران نے اپنا وتیرہ بنا لیا ہے، وہ انتقامی ہتھکنڈوں سے باز رہیں۔

مسجد نبویؐ میں پیش آئے واقعے پر فیصل آباد میں تحریک انصاف کے چيئرمین عمران خان، شیخ رشید، فواد چوہدری، شہباز گِل، قاسم سوری، انیل مسرت اور صاحبزادہ جہانگیر سمیت ڈیڑھ سو افراد کے خلاف پرچہ کٹ گیا۔

مونس الہٰی نے کہا کہ عمران خان واضح اعلان کر چکے ہیں کہ وہ اس طرح کی ہدایت دینے کا تصور بھی نہیں کرسکتے، عمران خان مسجد نبویﷺ میں پیش آنے والے واقعے پر اپنا دوٹوک موقف دے چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس ر سالت ﷺ کیلئے عمران خان ایک عالمی آواز بن کر ابھرے ہیں، وہ عشق نبویﷺ سے سرشار ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امپورٹڈ حکومت مذہب کارڈ کھیل کر خطرناک اقدام کررہی ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.