چوہدری پرویز الہٰی کے گھر چھاپے کے بعد پی ٹی آئی نے مذاکرات سے متعلق سوچنا شروع کردیا۔
پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت زمان پارک میں پی ٹی آئی کے مرکزی رہنماؤں کا اجلاس ہوا۔
اجلاس میں عمران خان کو حکومت کے ساتھ مذاکرات پر بریفنگ دی گئی، جبکہ پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر آپریشن کے بعد مذاکرات کے مستقبل پر غور شروع کردیا گیا۔
پی ٹی آئی اجلاس میں شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری، شبلی فراز، سینیٹر اعظم سواتی، اعجاز چوہدری، حماد اظہر اور محمود خان بھی شریک ہوئے۔
اجلاس میں چوہدری پرویز الہٰی کی رہائش گاہ پر آپریشن کے بعد حکومت سے مذاکرات جاری رکھنے ہیں یا نہیں، پی ٹی آئی کی مشاورت جاری ہے۔
Comments are closed.