بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الہٰی کی مونس الہٰی کی سیاسی اپروچ کی کھل کر تعریف

پاکستان مسلم لیگ (ق) کے سینئر رہنما پرویز الہٰی نے اپنے صاحبزادے مونس الہٰی کی سیاسی اپروچ کی کھل کر تعریف کی ہے۔

پرویز الہٰی نے پنجاب اسمبلی کے 20 حلقوں کے ضمنی الیکشن کے نتائج کے بعد پیدا ہونے والی سیاسی صورتحال پر جیو نیوز سے گفتگو کی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) نے پنجاب کے ضمنی الیکشن میں اپنی شکست تسلیم کرلی اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی فتح کو تاریخی قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مونس الہٰی کو کریڈٹ دوں گا کہ اُس نے مجھے پکڑ کر رکھا کہ ہلنا نہیں ہے۔

ق لیگی رہنما نے مزید کہا کہ ضمنی الیکشن میں کامیابی کے لیے عمران خان نے جو حکمت عملی بنائی وہ کمال بنائی۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس الیکشن میں کامیابی کے لیے عمران خان نے بہت زیادہ محنت کی اور اپنی انرجی کا بھرپور استعمال کیا۔

پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ سیاست میں میرا نظریہ رہا ہے کہ جو اللّٰہ کی رضا ہو وہ ہو کر رہتا ہے، اللّٰہ نے ناممکن کو ممکن کردیا ہے۔

پنجاب اسمبلی کے حلقے 217 ملتان میں والد شاہ محمود قریشی کی شکست کا بدلہ بیٹے زین قریشی نے لے لیا۔

انہوں نے کہا کہ میں مشورہ ضرور دوں گا لیکن عمران خان کی بات پر ہوگا، وہ اسمبلی توڑنے کا کہیں گے تو میں 2 سکینڈ میں ایسا کر گزروں گا۔

ق لیگی رہنما نے کہا کہ ڈائیلاگ سیاست کا حصہ ہیں، جو ہوتے بھی رہتے ہیں، مریم نے ہار مان لی یہ اچھی بات ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ شریف خاندان کا پہلے بھی خیر خواہ رہا ہوں، اب بھی مشورہ دینا چاہتا ہوں، مجھے پتا ہے وہ اس پر عمل پیرا نہیں ہوں گے۔

پرویز الہٰی نے کہا کہ میرا شریف خاندان کو مشورہ ہے کہ یہ خود آکر کہیں کہ ہم پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا الیکشن نہیں لڑتے بلکہ مل کرچلتے ہیں۔

ضمنی الیکشن کے انعقاد سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ الیکشن ہم جیت چکے ہیں اس انتخابی عمل پر کیڑے نکالنا اچھی بات نہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.