بدھ یکم شعبان المعظم 1444ھ 22؍فروری 2023ء

پرویز الہٰی کو برے لقب بھی عمران خان نے دیے: سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی صاحب اور عمران خان کو مبارک باد دیتے ہیں، پرویز الہٰی کو برے برے لقب بھی عمران خان نے دیے۔

یہ بات مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے لاہور کی احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران پرویز الہٰی کے پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت اختیار کرنے پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ عمران خان اپنی ضمانت کرا رہے ہیں اور ساتھیوں کو جیل بھیج رہے ہیں، جنہیں وہ گالیاں دیتے ہیں ضرورت پڑنے پر انہیں سینے سے لگاتے ہیں۔

سعد رفیق نے کہا کہ شاہد خاقان عباسی بیسیوں پیشیاں بھگت چکے ہیں، ایک پیشی میں ٹریفک میں پھنس گئے تو ان کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ جاری ہو گئے۔

ان کا کہنا ہے کہ آفتاب سطان ایک دیانت دار آدمی ہیں، سیاسی انتقام ختم ہونا چاہیے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ تو ابھی کچھ ہوا ہی نہیں، ہماری پوری جماعت کو جیلوں میں ڈالا گیا مگر ہم نے چیخیں نہیں ماریں۔

لاہورپنجاب کے سابق وزیر اعلیٰ اور مسلم لیگ پنجاب…

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ کسی کو غلط پکڑے جانے کی حمایت نہیں کریں گے، تاہم سب سے پہلے لیڈر کو جیل جانا چاہیے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف اس بھگوڑےکی طرح نہیں، لمبی جیل کاٹ کر گئے، ریاست کے خلاف کھیل کھیلنے والوں کے ساتھ قانونی کارروائی ہونی چاہیے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما و وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کا یہ بھی کہنا ہے کہ عمران خان پر کسی کا اعتبار نہیں، سب جانتے ہیں کہ انہیں جب موقع ملے گا یہ گند کریں گے۔

دوسری جانب احتساب عدالت لاہور نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف پیراگون ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی۔

دورانِ سماعت تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ چیئرمین نیب نے استعفیٰ دے دیا ہے اس لیے آج رپورٹ پیش نہیں کر سکتے۔

لاہور کی احتساب عدالت نے کیس کی سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔

واضح رہے کہ پنجاب کے سابق وزیرِ اعلیٰ اور مسلم لیگ ق پنجاب کے صدر چوہدری پرویزالہٰی اپنے 10 سابق اراکینِ صوبائی اسمبلی کے ساتھ تحریکِ انصاف میں شامل ہو گئے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.