بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الہٰی کو آج ہی وزیرِ اعلیٰ دیکھ رہا ہوں: پرویز خٹک

پی ٹی آئی رہنما پرویز خٹک کا کہنا ہے کہ پرویز الہٰی کو آج ہی وزیرِ اعلیٰ دیکھ رہا ہوں۔

پرویز خٹک نے سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ میرے ساتھ ن لیگ کے کسی شخص نے رابطہ نہیں کیا، نرم مداخلت کے کوئی اشارے ہمیں نہیں آ رہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں وزیرِ اعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کی رولنگ کے خلاف پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت جاری ہے۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بینچ میں شامل ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا 3 رکنی بینچ درخواست کی سماعت کر رہا ہے۔

جسٹس اعجازالاحسن اور جسٹس منیب اختر بھی بینچ میں شامل ہیں۔

دورانِ سماعت چیف جسٹس نے وکیل علی ظفر سے کہا کہ قانونی سوالات پر معاونت کریں یا پھر ہم اس بینچ سے الگ ہو جائیں۔

چیف جسٹس کا کہنا ہے کہ جو دوست مجھے جانتے ہیں انہیں معلوم ہے کہ اپنے کام کو عبادت کا درجہ دیتا ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.