پیر یکم ذیقعد 1444ھ 22؍مئی 2023ء

پرویز الہٰی کا عمران خان کا ڈٹ کر ساتھ دینے کا اعلان

سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا ڈٹ کر ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ عمران خان کے ساتھ ہیں اور ڈٹ کر چیئرمین پی ٹی آئی کا ساتھ دیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی) کے رہنما مونس الہٰی نے کہا ہے کہ میں چوہدری وجاہت حسین سے رابطے میں نہیں ہوں۔

انہوں نے کہا کہ فوج کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہوں، فوج اپنا ادارہ ہے، ہر دور میں کوشش رہی ہے کہ فوج کے ساتھ تعلقات اچھے رہیں۔

پی ٹی آئی کے صدر نے کہا کہ چوہدری وجاہت حسین دباؤ میں ہیں، انہوں نے اپنا فیصلہ کیا، جس پر ان سے کوئی ناراضگی نہیں ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ مجھے اور مونس الہٰی کو وجاہت کے پی ٹی آئی سے نکلنے کا کوئی رنج نہیں ہے، ہم عمران خان کے بیانیے کی حمایت کرتے ہیں۔

سابق وزیراعلیٰ پنجاب اور تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے صدر چوہدری پرویز الہٰی گزشتہ رات خاموشی سے گھر سے چلے گئے۔

ادھر مونس الہٰی نے لندن میں جیو نیوز سے گفتگو میں اعلان کیا تھا کہ چوہدری پرویز الہٰی اور میں تحریک انصاف کا حصہ ہیں۔

اس سے قبل یہ اطلاعات بھی سامنے آئی تھیں کہ چوہدری پرویز الہٰی گزشتہ رات کہیں چلے گئے ہیں، خاندان کا اُن سے رابطہ نہیں ہو پارہا ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.