اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الہٰی ڈپٹی کمشنر (ڈی سی) فیصل آباد پر برہم ہوگئے اور انہیں جھوٹا تک کہہ دیا۔
اسپیکر چوہدری پرویز الہٰی نے رولنگ دی کہ کل فیصل آباد کے ڈی سی اور ریسکیو انچارج احتشام کو پنجاب اسمبلی بلالیں۔
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر فیصل آباد مجھ سمیت کسی کی نہیں سن رہا، وہ جھوٹ بولتا ہے کہ میٹنگ میں ہوں اور ہوتا گھر پر ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ فیصل آباد میں ریسکیو کا 10 کروڑ کی لاگت سے اسٹیشن بننا ہے، وہاں کے اسٹیشن کے لئے خط لکھا لیکن کچھ نہیں ہوا۔
پرویز الہٰی نے یہ بھی کہا کہ ڈپٹی کمشنر کو کال کی گئی تو اپنے گن مین کو ٹیلیفون پکڑا دیا اور خود گھر تھا۔
اُن کا کہنا تھا کہ ڈی سی فیصل صوبائی وزیر کی بھی بات نہیں سن رہا ہے، ایک ڈی سی ٹیلی فون پر اسپیکر اسمبلی سے ایسی گفتگو کر رہا ہے۔
Comments are closed.