بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پرویز الٰہی نے 10 کروڑ روپے کی پیشکش کی، نعمان لنگڑیال

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے منحرف ہوکر ڈی سیٹ ہونے والے پنجاب اسمبلی کے سابق رکن نعمان لنگڑیال نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پر الزام عائد کیا ہے کہ پرویز الٰہی نے پارٹی میں واپسی کے لئے 10 کروڑ روپے کی آفر کی۔

چیچہ وطنی میں حلقہ پی پی 202 پر ضمنی انتخاب کے لئے ہونے والے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ ان کے ساتھی محب وطن تھے جنہوں نے رقم کی پیش کش ٹھکرا دی۔

انہوں نے کہا کہ اپنے ساتھیوں کو سلام پیش کرتے ہیں جو جہانگیر ترین کے ساتھ کھڑے رہے۔

نعمان لنگڑیال کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے کہتے ہیں ہم نے ضمیر کا سودا کیا، میں وزیر تھا لیکن پی ٹی آئی میں جرأت نہ تھی کہ مجھے نکال سکتے۔

ڈی سیٹ قرار دیے گئے رکن پنجاب اسمبلی نعمان لنگڑیال کا کہنا ہے کہ ہم اپیل کا حق رکھتے ہیں، الیکشن کمیشن کے فیصلے میں بہت ابہام ہیں

واضح رہے کہ نعمان لنگڑیال (ن) لیگ کے ٹکٹ پر پی پی 202 سے ضمنی الیکشن لڑ رہے ہیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.