لاہور کی نجی یونیورسٹی نے لڑکی کے لڑکے کو پروپوز کرنے کی عمل کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد بڑا فیصلہ کرلیا۔
نجی یونیورسٹی کی انتظامیہ نے تعلیمی ادارے کی حدود میں لڑکی کے لڑکے کو شادی کے لیے پروپوز کرنے کی ویڈیو وائرل ہونے کے معاملے پر قدم اٹھا لیا۔
یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق لڑکی اور لڑکے دونوں ہی کو تعلیمی ادارے کے قوانین کی خلاف ورزی پر نکال دیا گیا ہے۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے طالبہ کی طرف دیگر کلاس فیلوز کی موجودگی میں لڑکے کو پروپوز کرنے کے عمل پر انہیں نکالنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
گزشتہ روز نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے یونیورسٹی کی حدود میں دیگر کلاس فلیوز کے سامنے لڑکے کو پروپوز کیا تھا، جس کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں۔
طالب علم نے ساتھی طالبہ کی جانب سے پھول پیش کیے جانے پر اُسے قبول کرتے ہوئے شادی کا پروپوزل قبول کرلیا تھا۔
Comments are closed.