معروف تجزیہ نگار، کالم نگار اور انسانی حقوق کمیشن پاکستان کے سابق چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن لاہور میں انتقال کر گئے، ان کی عمر 85 برس تھی۔
خاندنی ذرائع کے مطابق ڈاکٹر مہدی حسن کچھ عرصے سے علیل تھے۔
ڈاکٹر مہدی حسن نصف صدی تک پنجاب یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں سے منسلک رہے۔
مرحوم بائیں بازو کے دانشور اور تاریخ دان بھی تھے، وہ تاریخ، صحافت اور سیاسی جماعتوں سے متعلق کئی کتابوں کے مصنف ہیں، ان کی کتابیں سیاسی تاریخ کے حوالےسے بھی نمایاں حیثیت رکھتی ہیں۔
Comments are closed.