شاہی خاندان سے دستبردار ہونے والے شہزادہ ہیری نے انکشاف کیا ہے کہ وہ والدہ لیڈی ڈیانا کی عدم موجودگی کے سبب بالغ ہونے پر شراب اور منشیات کی طرف راغب ہوگئے تھے۔
دماغی صحت سے متعلق دستاویزی سیریز کیلئے پرنس ہیری اوپرا ونفری کو انٹرویو میں شاہی خاندان سے متعلق نئی شکایات سامنے لے آئے۔
پرنس ہیری نے بتایا کہ والدہ کی وفات کے بعد شاہی خاندان نے مکمل نظرانداز کیا۔
انہوں نے کہا کہ میگھن سے تعلقات منظرعام پر آتے ہی تصاویر، تعاقب اور ہراساں کرنے کا سلسلہ شروع ہوگیا، سوشل میڈیا اور اخبارات نے حملے کئے، بہت تھوڑی حمایت ملی۔
پرنس ہیری نے کہا کہ خیال تھا خاندان کے افراد مدد کرینگے، لیکن خود کو بے بس پایا۔
انہوں نے کہا کہ ہم نے چار برس تک کوشش کی کہ برطانیہ میں رہ کر ہی اپنے فرائض سرانجام دیں۔
Comments are closed.