جمعرات 24؍ربیع الثانی 1445ھ9؍نومبر 2023ء

پرتھ ٹیسٹ: پاکستان کی آسٹریلیا کی پہلی اننگ کے اسکور کے قریب جانیکی کوشش

پرتھ ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن کے پہلے سیشن تک پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 6 وکٹ پر 203 رنز بنا لیے ہیں۔

پاکستان ٹیم نے اپنی نامکمل پہلی اننگ کا آغاز 2 وکٹ پر 132 رنز سے کیا تاہم ایک رن کے اضافے کے بعد پاکستان کی تیسری وکٹ گر گئی۔

خرم شہزاد کو 7 رنز پر پیٹ کمنز نے بولڈ کیا۔

پاکستان کی چوتھی وکٹ 70.5 اوورز میں 181 رنز پر گری جب بابر اعظم 21 رنز پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

قومی ٹیم کی پانچویں وکٹ 192 رنز پر گری، امام الحق 62 رنز پر اسٹمپ آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی چھٹی وکٹ 195 رنز پر گری، سرفراز احمد کو 3 رنز پر مچل اسٹارک نے بولڈ کیا۔

اس سے قبل گزشتہ روز دوسرے دن کے اختتام پر امام الحق 38 اور خرم شہزاد 7 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔

ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن آسٹریلوی ٹیم کے 487 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد پاکستان کی جانب سے پہلی اننگ کا آغاز امام الحق اور عبداللّٰہ شفیق نے کیا تھا۔

دونوں بیٹرز نے محتاط انداز اپناتے ہوئے ٹیم کا اسکور 36.2 اوورز میں 74 رنز تک پہنچایا جس کے بعد عبداللّٰہ شفیق 42 رنز پر اسپن بولر نیتھن لائن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگ ئے۔

پاکستان کی دوسری وکٹ 49.3 اوورز میں 123 رنز پر گری، کپتان شان مسعود 30 رنز بنا کر مچل اسٹارک کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے۔

پرتھ ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کا اختتام آسٹریلیا نے 5 وکٹ پر 346 رنز کے ساتھ کیا تھا۔

پرتھ ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز پاکستان نے پہلی اننگ میں آسٹریلیا کے خلاف 2 وکٹ پر 132 رنز بنائے تھے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.