پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تشدد، سرکاری املاک پر قبضے، پولیس پر حملوں کی اجازت نہیں دی جاسکتی، پرتشدد واقعات میں ملوث ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔
بلاول بھٹو زرداری نے ملک میں تین روز سے جاری تشدد کی مذمت کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہا کہ حکومت کو ذمہ داری نبھانے سے گریز کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔
پی پی چیئرمین نے کہا کہ واقعات سے واضح ہے سلیکٹڈ حکومت نے ملک کو دلدل میں دھکیل دیا، پی ٹی آئی حکومت میں پولیس بھی تحفظ کی محتاج نظر آتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ حکومت نے عوام کو بے یار و مددگار چھوڑ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی ہمدردیاں پولیس اورشہید شہریوں کے لواحقین کے ساتھ ہیں، پر تشدد واقعات کے زخمیوں کا بہتر علاج معالجہ یقینی بنایا جائے۔
Comments are closed.