وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ ہمیں معلوم تھا کہ تحریک انصاف کے کارکنوں کے پاس صرف پسٹل نہیں باقاعدہ آٹو میٹک اسلحہ تھا اور اسلحہ ساتھ لےکر آنے کی ہدایت خود عمران خان نے دی تھی۔
جیونیوز کے پروگرام "آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ” میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ آزادی مارچ میں 25 لاکھ کی جگہ 25 ہزار لوگ بھی نہیں لائے، ان لوگوں کے پاس آٹومیٹک اسلحہ تھا، ان لوگوں نے خود کہا تھا کہ اسلحہ لے کر آؤ۔
خواجہ آصف نے کہا کہ ان کی پارٹی نے ان پر عدم اعتماد کردیا ہے، جن لوگوں نے فائدے اٹھائےانہیں کیا ضرورت ہے دھرنے میں آنے کی، لوگ اپنے مفادات کے لیے ان کے ساتھ تھے، ان لوگوں نے پولیس کو کہہ کر خود کو گرفتار کروایا، فوٹیجز بنوائی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ استعفے دے دیے ہیں تو منظور بھی کروائیں، آج بھی ان لوگوں نے 85 لاجز لیے ہوئے ہیں، یہ لوگ استعفے دینا نہیں چاہتے، یہ لوگ نشستیں چھوڑنے میں مخلص نہیں ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ آصف زرداری کو پیغام بھجواتے ہیں، میرے علم میں ہے کس کے ذریعہ پیغام بھجوایا۔
Comments are closed.