چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی رانا تنویر حسین کی زیر صدارت کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وزارت صنعت و پیداوار کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران آڈیٹر جنرل نے کمیٹی کو بتایا کہ کورونا سے متعلق رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش ہوگئی ہے۔
اس پر کمیٹی نے کورونا سے متعلق آڈیٹر جنرل کی رپورٹ جائزے کے لیے طلب کرلی۔
اجلاس کے دوران حکام صنعت و پیداوار نے کمیٹی کو بتایا کہ نئی آٹو پالیسی سرکولیٹ کردی ہے، کابینہ میں لے جارہے ہیں۔
اجلاس میں شریک حکام ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز اتھارٹی کا کہنا تھا کہ 2012-2013 میں 584 ملازمین کو بھرتی کیا گیا تھا، ایف آئی اے نے 92 ملازمین کی بھرتی خلاف ضابطہ قرار دی ہے۔
حکام کا یہ بھی کہنا تھا کہ اب تک ان ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہیں ہوئی، اس پر کمیٹی رکن مشاہد حسین سید کا کہنا تھا کہ لوگوں کو نوکریوں سے نکالنا زیادتی ہو گی۔
Comments are closed.