نگراں وزیرِ اعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان کی دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے زیادہ گہری ہے۔
نگراں وزیرِ اعظم سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی۔
انوار الحق کاکڑ نے چینی سفیر سے گفتگو کے دوران اپنے حالیہ دورۂ چین میں پُرتپاک استقبال اور انتظامات پر چینی صدر اور چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا۔
اُنہوں نے کہا کہ پاکستان مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر عمل درآمد کے لیے بھرپور اقدامات کرے گا، معاہدوں کی بدولت چین پاکستان اقتصادی راہداری میں نئے باب کا اضافہ ہو گا۔
نگراں وزیرِ اعظم نے کہا کہ چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹیو پورے خطے کی ترقی اور خوش حالی کاضامن ہے، چین اور پاکستان کی دوستی پہاڑوں سے بلند اور سمندروں سے زیادہ گہری ہے۔
اس موقع پر چینی سفیر نے پاکستان کی ترقی اور معاشی استحکام میں چین کے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
Comments are closed.