ہفتہ 6؍ذیقعد 1444ھ27؍مئی 2023ء

پاک فوج کے حق میں ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں

9 مئی کے پُرتشدد واقعات کے خلاف اور پاک فوج کے حق میں ملک کے مختلف شہروں میں ریلیاں نکالی گئیں۔

لاہور میں مرکزی جمعیت اہلِ حدیث کے زیر اہتمام پاکستان زندہ باد ریلی نکالی گئی، جس میں پاک فوج کے حق میں اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے گئے۔

سیالکوٹ اور سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔

خضدار میں پاک فوج کی حمایت میں ہندو کمیونٹی نے ریلی نکالی، جبکہ کرک میں انجمن تاجران اور اسکول کے طالب علموں نے ریلی نکالی۔

دادو، جیکب آباد اور میرپور آزاد کشمیر میں بھی پاک فوج کے حق میں ریلیاں نکالی گئیں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.