پاکستان ایئر فورس کا خصوصی طیارہ چین سے ویکسین لے کر پاکستان پہنچ گیا ۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی )کے مطابق چین سے ویکسین کی 5 لاکھ ڈوز لے کر طیارہ پاکستان پہنچا ہے۔ چین سے خصوصی طیارے کے ذریعے ویکسین نور خان ایئر بیس پر پہنچائی گئی۔
این سی او سی کے مطابق پاکستان نے سینو ویک ویکسین کی پانچ لاکھ ڈوز خریدی ہیں۔
بشکریہ جنگ
Comments are closed.