hookup Uniondale burley bike hookup california hookup bar asian girls hookup Telford Pennsylvania hookup Hawleyville

بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک سری لنکا سیریز کا شیڈول تاخیر کا شکار

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ہونے والی سیریز کے وینیوز پر مشاورت طویل ہونے کی وجہ سے شیڈول کا اعلان تاخیر کا شکار ہوگیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سری لنکا کرکٹ نے پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) کو آج ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کرنے کا کہا ہے۔

سیریز میں 2 ٹیسٹ میچز سے قبل ایک 3 روزہ پریکٹس میچ بھی شامل ہے، ٹیسٹ میچز 16 اور 24 جولائی سے کولمبو اور گال میں شروع ہونے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق قومی اسکواڈ جولائی کے پہلے ہفتے میں سری لنکا روانہ ہو گا، شیڈول کے اعلان کے بعد قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان کیا جائے گا۔

دورہ سری لنکا کے لیے قومی ٹیسٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے تین روز میں متوقع ہے

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیسٹ اسکواڈ میں معمولی ردو بدل ہو گا، محمد نواز اور یاسر شاہ کی واپسی ہوگی، ٹیسٹ اسکواڈ 25 جولائی کو راولپنڈی میں رپورٹ کرے گا جبکہ 26 جولائی سے کیمپ کا آغاز ہو گا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.