پاکستان اور روس کے سفارتی تعلقات کو 75 برس مکمل ہوگئے، اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے خصوصی پیغام جاری کیا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ روس اور پاکستان کے درمیان سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر سب سے پہلے میں روس کی لیڈرشپ بالخصوص صدر پیوٹن کی ذاتی کوششوں کو سراہتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ روسی صدر نے روس پاکستان دوستی کی حمایت کی، اسے فروغ دیا اور اسے مزید وسیع کیا۔
انہوں نے کہا کہ 1948 میں سفارتی تعلقات کے آغاز سے اب تک دونوں ریاستوں کے دو طرفہ تعلقات میں بتدریج اضافہ ہوا۔
وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ روسی ہم منصب سے رواں برس دو ملاقاتیں ہوئیں جو روس کے ساتھ تعلقات کیلئے ہماری ترجیحات کو واضح کرتی ہیں۔
روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے کہا کہ پاکستانی عوام کو دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کے 75 برس مکمل ہونے پر مبارک باد پیش کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ پاکستانی روس اور صدر پیوٹن کیلئے کتنی عزت رکھتے ہیں، ہم اس کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ روس ہمیشہ سے پاکستان کے ساتھ تعاون کو فروغ دینے کا حامی رہا ہے اور کسی بھی حالات میں اس موقف سے پیچھے نہیں ہٹا ہے۔
Comments are closed.