پیر 22؍ذیقعد 1444ھ 12؍جون2023ء

سعدیہ سہیل کا پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سابق رکن خیبرپختونخوا اسمبلی نادیہ شیر نے پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

سعدیہ سہیل رانا نے ویڈیو بیان میں کہا کہ وہ 9 مئی کو ہونے والے واقعات کی مذمت کرتی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ کور کمانڈر ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ ہمارے لیے بطور قوم دھچکا ہے، پاک فوج ہمارا غرور اور فخر ہے۔

سعدیہ سہیل رانا نے یہ بھی کہا کہ میں پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے کر سیاست چھوڑنےکا اعلان کرتی ہوں۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.