راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم آج سے پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان دوسرے ٹیسٹ میچ کی میزبانی کرے گا، میچ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔ کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں پاکستان نے دو میچز کی سیریز کا فاتحانہ آغاز کیا تھا۔
دوسرے ٹیسٹ میچ میں کراچی ٹیسٹ جیتنے والی ٹیم کو برقرار رکھنے کا امکان ہے۔ جیت پاکستان کو ٹیسٹ رینکنگ میں پانچویں پوزیشن دلاسکتی ہے جبکہ میچ ڈرا ہوتا ہے تو پاکستان ساتویں سے چھٹے نمبر پر آجائے گا۔
پاکستان نے موجودہ سیریز سے قبل ہونے والی گیارہ میں سے ایک سیریز 2003میں پاکستان میں جیتی تھی۔ گزشتہ دنوں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے میچ کے لئے بھرپور پریکٹس کی اور اب بابر اعظم کی قیادت میں پاکستانی کرکٹ ٹیم پہلی بار جنوبی افریقا کو وائٹ واش کرنے کیلئے پرعزم دکھائی دے رہی ہے۔
واضح رہے کہ پہلا ٹیسٹ میچ پاکستان نے جنوبی افریقا کے خلاف چوتھے دن ہی جیت لیا تھا۔ میچ میں شاندار سنچری بنانے پر فواد عالم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تھا جبکہ اسی میچ میں ڈیبیو کرنے والے اسپنر نعمان علی نے 7 وکٹ حاصل کی تھیں۔
Comments are closed.