جرمنی اور پاکستان کے دوطرفہ تعلقات کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر فریگیٹ بائرن پانچ روزہ دورے پر آج کراچی پہنچ گیا، جو 12 ستمبر تک کراچی میں موجود رہے گا۔
ترجمان جرمن قونصلیٹ کے مطابق بحریہ کی انڈو پیسیفک تعیناتی2021 میں 6 ماہ کے مشن کے دوران فریگیٹ کو کئی بندرگاہوں کا دورہ کرنا ہے۔ فریگیٹ بائرن کے اس پروگرام میں کراچی اس خطے کی پہلی بندرگاہ ہے جہاں کا دورہ آج شروع ہوا ہے۔
ترجمان کے مطابق پی این ایس ذوالفقار تقریباً ایک ماہ بعد ہمبرگ کی بندرگاہ کا دورہ کرے گا جو نہ صرف بحرالکاہل کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی ایک نمایاں علامت ہے بلکہ واضح طور پر کثیر جہتی جرمن پاکستان تعلقات کی عکاسی کرتا ہے۔
جرمنی اور پاکستان کے باہمی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر تقریبات کا آغاز آج 8 ستمبر کو ہوا۔ ترجمان کے مطابق کراچی پہنچنے کے بعد جہاز کے کمانڈنگ افسر کمانڈر ٹیلو کالسکی اور قونصل جنرل ہولگر زیگلر بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے مزار قائد پر پھولوں کی چادر چڑھائیں گے۔
جبکہ 10 ستمبر کو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کپتان اور بائرن کا استقبال کریں گے۔ اس وفد کےاعزاز میں رسمی سلامی کی تقریب ہوگی۔ مہمان شہر کی خوبصورت زندگی اور اس کی پہلی بندرگاہ کی مشہور مہمان نوازی کے منتظر ہیں۔
Comments are closed.