بدھ14؍شوال المکرم 1442ھ26؍مئی 2021ء

پاک بھارت کپتانوں کی تصویر پر دلچسپ تبصرے

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے آغاز سے قبل تمام ٹیموں کے کپتانوں کے فوٹو شوٹ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد انٹرنیٹ پر دلچسپ تبصرے کئے جارہے ہیں۔

اس حوالے سے انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ تبصرے پاک بھارت کپتانوں کی تصویر پر کیے جارہے ہیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے حوالے سے ہونے والے فوٹوشوٹ میں بابر اعظم اور روہت شرما کی ہنستے اور بغل گیر ہوتے تصویر پر ٹوئٹر پر لوگ دلچسپ کمنٹس کر رہے ہیں۔

ایک صارف نے تصویر پر لکھا کہ روہت پاؤں پکڑ رہا ہے کہ بابر  برائے مہربانی اس بار ہمیں 10 وکٹس سے نہیں ہرانا۔

ایک شخص نے لکھا کہ ان دونوں کو کیا ہوگیا ہے۔

تصویر پر ایک صارف نے لکھا کہ پاکستان اور بھارت نے اچھا پیغام دیا ہے۔

اس کے علاوہ پاکستان اور بھارت کے کپتانوں کی تصویر کو سیکڑوں لوگوں نے پسند بھی کیا۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.