پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ میچ کے بعد سے انگلینڈ کے شہر لیسٹر میں جاری کشیدگی کم نہ ہوسکی۔
بتایا جاتا ہے کہ مختلف علاقوں سے لیسٹر میں منتقل ہونے والے افراد خصوصاً خواتین خوف کا شکار ہیں۔
لیسٹر سٹی کونسل کی واحد خاتون کونسلر مصباح بتول کا جیو نیوز سے خصوصی انٹرویو میں کہنا ہے کہ لیسٹر میں آر ایس ایس اور بی جے پی کے انتہاپسندوں کا اصل ہدف گجراتی مسلمان ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ لیسٹر میں مسلم خواتین خوف کی کیفیت میں رہ رہی ہیں۔
واضح رہے کہ برطانیہ کے شہر مشرقی لیسٹر میں 15 ستمبر کے روز پاک بھارت میچ کے دوران کشیدگی پیدا ہوگئی تھی۔
ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستانی نژاد برطانوی اور بھارتی نژاد برطانوی نوجوانوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس کے بعد اب تک درجنوں نوجوان گرفتار کیے جا چکے ہیں۔
Comments are closed.