پاکستان وائٹ بال ٹیم کے نائب کپتان شاداب خان نے کہا ہے کہ انڈیا کے خلاف میچ ہمیشہ پریشر والا ہوتا ہے، ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، میچ میں اپنی صلاحیتوں کا سو فیصد کرتے ہیں تاکہ نیند آسکے۔
شاداب خان نے جیو نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ہم انڈیا کیخلاف میچز جیتنے لگ گئے ہیں، ورلڈ کپ کا پہلا میچ ٹورنامنٹ میں ٹون سیٹ کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ امید ہے انڈیا کیخلاف جیسا حالیہ دنوں میں کھیلتے آرہے ہیں ویسا ہی کھیلیں گے، انڈیا کیخلاف پہلے میچ کی لیے ہر کوئی پرجوش ہے، بڑا میچ جیت کر ٹیم کو اعتماد ملتا ہے۔
شاداب خان نے کہا کہ ٹیم نے حالیہ دنوں میں اچھی کرکٹ کھیلی ہے جس سے مورال بلند ہے، جب آپ بطور ٹیم اچھا کھیل رہے ہوتے ہیں تو مورال بلند ہوتا ہے۔
نائب کپتان نے مزید کہا کہ بطور آل راؤنڈر کھیل کے تینوں شعبوں کو انجوائے کرتا ہوں، ٹی ٹوئنٹی میں ہر نمبر پر بیٹنگ کے لیے تیار رہنا چاہیے، جہاں ٹیم کو ضرورت ہوتی ہے وہاں کھیلتا ہوں۔
پاکستان ٹیم کے بولنگ آل راؤنڈر نے کہا کہ اچھی ٹیم کو چیمپئن بننے کے لیے پریشر صورتحال میں غلطیوں پر قابو پانا ہوگا، مجھ سے ایشیا کپ فائنل میں کیچ ڈراپ ہوئے تھے جو نہیں ہونا چاہیے تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میچ اتوار کو میلبرن میں شیڈول ہے۔
Comments are closed.