بدھ 8؍شعبان المعظم 1444ھ یکم؍مارچ 2023ء

پاک بھارت موسم پر عالمی ماہر موسمیات کی پیشگوئی

عالمی ماہر موسمیات نے پاکستان اور بھارت میں اس سال مارچ کے آخر سے مئی تک شدید گرمی کی لہروں کا امکان ظاہر کردیا۔

عالمی ماہر موسمیات جیسن نکولس کے مطابق پاکستان اور بھارت میں خشک سردی سے رواں ماہ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

جیسن نکولس نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں مئی کے آخر میں پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔

انہوں نے کہا کہ پری مون سون بارشیں ہونے سے گرمی کی شدت کم ہوسکتی ہے۔

عالمی ماہر موسمیات کا کہنا ہے کہ موسم بہار کی ابتدا اور وسط میں مغربی ہواؤں کا سلسلہ جاری رہے گا۔

جیسن نکولس کے مطابق مغربی ہوائیں شمالی افغانستان، شمالی پاکستان اور بھارت میں بارشوں کا باعث بنتی ہیں۔

جیسن نکولس نے کہا ہے کہ سری لنکا اور جنوبی بھارت میں پری مون سون بارشوں کا بھی امکان ہے۔

بشکریہ جنگ
You might also like

Comments are closed.