پاک بحریہ کےسابق سربراہ ایڈمرل (ر) سعید محمد خان اسلام آباد میں انتقال کرگئے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مرحوم کی نماز جنازہ کل ڈھائی بجے ایچ الیون قبرستان میں ادا کی جائے گی۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق ایڈمرل ریٹائرڈ سعید محمد خان 1991 سے 1994 تک پاک بحریہ کے سربراہ رہے، اُن کا پاک بحریہ کی تعمیر، ترقی اور دفاع وطن میں ان کا کلیدی کردار رہا۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نیول چیف ایڈمرل امجد خان نیازی نے سابق نیول چیف سعید محمد خان کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کے درجات بلند کرے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
Comments are closed.