پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پاک بحریہ نے دشمن کے عزائم کو بے نقاب کردیا ہے۔
پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی آبدوز کا سراغ لگانے اور اسے بھگانے پر پی پی چیئرمین نے پاک بحریہ کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاک بحریہ نے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا، عالمی برادری پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی دخل اندازی کا نوٹس لے۔
بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ پاک بحریہ نے پیشہ وارانہ مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے دشمن کے عزائم کو ناکام بنایا۔
اُن کا کہنا تھا کہ بھارت کی پاکستانی سمندری حدود میں دخل اندازی کی مسلسل تیسری کوشش تشویش ناک ہے، عالمی برادری پاکستانی سمندری حدود میں بھارتی دخل اندازی کا نوٹس لے۔
پی پی چیئرمین نے یہ بھی کہا کہ آبدوز کی دخل اندازی کے مسلسل واقعات سے بھارت کے جارحانہ عزائم کا پردہ چاک ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دنیا جان لے جارحانہ عزائم کے خلاف ہر پاکستانی اپنے دشمن کے لئے سیسہ پلائی ہوئی دیوار ہے۔
Comments are closed.